جی این این سوشل

کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا خواہشمند

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے ساتھ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا خواہشمند ہے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  نیوزی لینڈ کے ساتھ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا خواہشمند
پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا خواہشمند

 رپوٹ انس سعید

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ، پانچ ٹی ٹونٹی میچز ہونے کی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی وائیٹ بال کرکٹ ٹیمیں کل آٹھ میچز کھیلیں گی ، پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری  ہے ۔ میچوں کی تعداد پر اتفاق ہونے کے بعد سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ۔

 پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کوتین کی بجائے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی پیشکش کر دی ہے ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر میچوں میں اضافے کی آفر کی ہے تاکہ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل بہتر تیاری کا موقع مل سکے ۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اٹھارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے کیوی ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔

علاقائی

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد  زخمی  ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں  علاج  معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے ”وی پی این“ کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب نعیمی کا کہنا ہے حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیا ر ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا  کہنا تھا  کہ غیراخلاقی اور توہین آمیز مواد تک رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کیلئے اقدامات کرنا شریعت سے ہم آہنگ ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے حوالے سے سفارشات پیش کی تھیں جن پرعمل کیا گیا جو حکومت کی جانب سے احسن اقدام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جائے شرعاً ناجائز ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسے ذرائع کے استعمال پر پابندی عائد کرے جو معاشرتی اقدار اور قانون کی پاسداری کو متاثر کرتے ہیں۔
چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ  وی پی این کا استعمال ممنوعہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جوکہ حکومت کی طرف سے بلاک ہوتی  ہیں، وی پی این ایک تکنیکی ذریعہ ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اصل شناخت اور مقام کو خفیہ رکھ سکتے ہیں، ''شریعت کے اصولوں کے مطابق کسی بھی عمل کے جواز یا عدم جواز کا دارومدار اس کے مقصد اور طریقے پر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ  ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll