زمان پارک حملہ کیس: شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ،عدالت پیش کرنے کا حکم
عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے اور اڈیالہ جیل حکام کے نام سمن جاری کر دیے گئے ہیں


لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ شبلی فراز کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے اور اڈیالہ جیل حکام کے نام سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ مقدمہ تھانہ ریس کورس پولیس لاہور کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔
پس منظر:
واضح رہے کہ 5 مارچ 2023 کو اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر عدالت کی جانب سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی تھی۔
پولیس کی آمد کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد فواد چوہدری کی اپیل پر زمان پارک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ جو بھی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس چیف نے واضح کیا تھا کہ وہ خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے، تاہم اس روز عمران خان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی تھی۔

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے بڑی خبر،ایف پی ایس سی نے اسامیوں کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری
- 2 hours ago

جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا
- 2 hours ago

سوڈان میں مسجد پر حملہ، 13 شہری شہید، 21 زخمی،اقوام متحدہ کی شدید مذمت
- 4 hours ago

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 2 hours ago

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 2 hours ago

سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطا اللہ عیسی خیلوی کے ہمراہ ان کا مشہور گیت " تھیواہ" ریلیزکردیا
- 3 hours ago

فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 2 hours ago

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- 32 minutes ago

اگرکوئی فرد واحد یہ سمجھتا ہےکہ اسکی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں ہے،ترجمان پاک فوج
- 3 hours ago