اجلاس میں اکادمی ادبیات اور دیگر علمی اداروں کی ممکنہ بندش پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے ان اداروں کے تحفظ کی اپیل کی گئی


اسلام آباد: سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹسز کے اجرا نے سینیٹ اجلاس میں شدید ہنگامہ برپا کر دیا۔ ارکانِ سینیٹ نے اس اقدام کو پارلیمنٹ کی خودمختاری میں مداخلت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اٹارنی جنرل کو ایوان میں طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پریزائڈنگ افسر سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت کی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اقدام پارلیمانی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اس موقع پر پریزائڈنگ افسر شہادت اعوان نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کو وضاحت کے لیے نوٹس بھجوایا جائے گا۔
اجلاس میں نو منتخب سینیٹر روبینہ ناز نے حلف اٹھایا۔ وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ اگرچہ اربوں روپے کے فلیٹس تعمیر ہو چکے ہیں، لیکن ان میں پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں، جس کی وجہ منصوبہ بندی کی کمی اور بااثر افراد کی مداخلت ہے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایف جی ایچ اے کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر بینک اسٹیٹمنٹس سامنے لائی جائیں تو کئی وزرا کے نام ظاہر ہو سکتے ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے آڈٹ سسٹم پر بھی اعتراضات سامنے آئے، جس پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے وضاحت دی کہ فی الوقت پرانا طریقہ کار ہی جاری ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کی حالیہ قرارداد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔ بعدازاں، ایوان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ٹیرف ریفارم پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کو برآمدات میں رکاوٹ قرار دیا، جبکہ سینیٹر ہمایوں مہمند نے اسلام آباد کے علاقوں سیدپور اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پیش آنے والے حادثات کو ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دیا۔
اجلاس میں اکادمی ادبیات اور دیگر علمی اداروں کی ممکنہ بندش پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے ان اداروں کے تحفظ کی اپیل کی گئی۔
آخر میں اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 43 minutes ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago


