ر ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غزہ سے بہت سے یرغمالی نکال لیے ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کی رہائی بھی جلد ہوگی


واشنگٹن ڈی سی:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے فرانسیسی صدرایماونل میکرون کے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ صدر میکرون کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان میں توازن نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون جو کہتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، مگر وہ بہت اچھے انسان ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غزہ سے بہت سے یرغمالی نکال لیے ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کی رہائی بھی جلد ہوگی۔
خیال رہے اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فرانس کے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کے جواب میں اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ حماس کی فتح اور 7 اکتوبر کے متاثرین کے منہ پر تھپڑ ہے، یہ لاپرواہی پر مبنی فیصلہ صرف حماس کے پراپیگنڈے کو تقویت دے گا اور اس سے امن کو دھچکا لگے گا۔
خیال رہے کہ فرانس اس وقت یورپ میں یہودیوں اور مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے اور پہلی بڑی مغربی طاقت ہوگی جو فلسطین کو تسلیم کرے گی۔
فرانس نے اس اعلان کا وقت جنرل اسمبلی کا آئندہ اجلاس اس لیے منتخب کیا ہے تاکہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کے لیے نیا سفارتی فریم ورک پیش کرسکے۔

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 4 گھنٹے قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 14 منٹ قبل

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 2 گھنٹے قبل