لاہور : پنجاب میں اراضی ریکارڈ سنٹرز سے فرد انتقالات کی مد میں سرکاری خزانے میں 22 ارب روپے سے زائد آمدن ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ برس میں اراضی ریکارڈ سنٹر کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 246 مخصوص اراضی سنٹر کے علاہ، سٹیلائٹ سنٹر اور دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کی بدولت 5000 سے زاہد کیاسک کے ذریعے عوام کو اراضی ریکارڈ فراہم کیا جارہا ہے ۔
اراضی ریکارڈ سنٹر کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کی بدولت گزشتہ مالی سال 2020-2021 میں تقریباً 4ملین سے زاہد افراد کو اراضی ریکارڈ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں ہیں ۔
جس میں تقریباً 12 لا کھ سے زاہد سائلین کو انتقالات کی معلومات فراہم کی گئیں ، جوکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 30% سے زاہد ہیں ۔ انتقالات کی مد میں سرکاری خزانے کو تقریباً 12 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے ، فردات کی مد میں تقریباً 50 کروڑ سے زاہد آمد ن ہوئی ، جبکہ ضلع کونسل فیس کم وبیش 4 ارب روپے جبکہ گین ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وفاقی حکومت کو تقریبا 11ارب روپے کی آمدن ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس طرح اراضی ریکارڈ سنٹر سے ہونے والی مجموعی آمدن تقریباً 22 ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 37% اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم اور اویس لغاری کے درمیان ملاقات ، ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

رمضان پیکج سے پاکستان بھر کے لاکھوں نادار خاندانوں کو ریلیف حاصل ہو گا ، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی
- 18 منٹ قبل

حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، رانا ثناللہ
- 3 گھنٹے قبل

ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ، جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچے گا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور ازبکستان ایک ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم
- 4 گھنٹے قبل

ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے ، آرمی چیف
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں کونسی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟
- 36 منٹ قبل

بھارت نےنیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سےگیس کی فراہمی کے اوقات جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل