وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ،ٹیرف ،تجات اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جہاں اسحاق ڈار نے سائیڈ لائن میں غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔


نیو یارک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین دو طرفہ تعلقات،تجارت، علاقائی اور عالمی امور بشمول ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں ٹیرف سمیت دوطرفہ معاملات پر بات ہوئی، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات ہوئی۔
علاوہ ازاں اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس دوران نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے سائیڈ لائن میں غیر ملکی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی، اکتوبر 2024 سے اب تک یہ دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات تھی۔
دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے روابط بڑھانے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں پر اتفاق کیا۔
فریقین نے غزہ میں جاری انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، فلسطینی عوام اور ان کے جائز نصب العین سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کانفرنس سے بامعنی اور تعمیری نتائج کی امید ظاہر کی۔

چونسا کے بعد کس کا نمبر؟ آموں کی سیاست کے رنگ
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمد گی کیس: عدالت نے وزیر اعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخ کر دئیے
- 5 گھنٹے قبل

چینی بحران: پی اے سی کی جانب سے ایف بی آر سے شوگر ملز مالکان کے نام طلب
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- ایک گھنٹہ قبل
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں انسانی درندگی عروج پر، بے ہوش خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 گھنٹے قبل

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 4 گھنٹے قبل

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 4 گھنٹے قبل

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 3 گھنٹے قبل