عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کو خوفزدہ کرنے کی سازش ہیں ، تاہم پی ٹی آئی آئین اور قانون کی جنگ جاری رکھے گی ، ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں


پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے سیکریڑی جنرل سلمان اکرم راجہ نے سول سیکریڑیٹ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو سرکاری ملازمین کی شہادتوں پر قوم کے منتخب نمائندوں کو 10، 10 سال کی قید کی سزائیں دی گئیں جو کہ غلط ہے۔
انہوں نے اسے عدالتی تاریخ کا تاریک دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سزائیں کسی ملک میں نہیں دی جاتی ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگرچہ وہ اپیل کریں گے لیکن26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی حالت سب پر واضح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عوام کو خوفزدہ کرنے کی سازش ہیں ، تاہم پی ٹی آئی آئین اور قانون کی جنگ جاری رکھے گی ، ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ، پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مظلوموں ، تیراہ کے بے گھر افراد اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے خوف سے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلی سے ان کی بات چیت ہوئی ہے، جن کے مطابق مخصوص علاقوں میں کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی کے لوگ موجود ہیں۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ ان جنگجوئوں نے عام شہریوں کے گھروں میں پناہ لے رکھی ہے ، سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا کہ آپریشن صرف مقامی عوام کی اجازت اور مشاورت سے کیا جائے ۔
واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی ایک ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی ۔
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 11 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 13 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 10 hours ago
