پولیس کے مطابق، گلشن سکندرآباد میں کارروائی کے دوران ملزم عمران آفریدی کے دو رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا ہے


سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے کر لی گئی ہے، جو مقتول وکیل کا سابق گن مین تھا۔
پولیس کے مطابق، گلشن سکندرآباد میں کارروائی کے دوران ملزم عمران آفریدی کے دو رشتہ داروں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے تاکہ مفرور ملزم کا سراغ لگایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمران آفریدی واقعے کے بعد سے فرار ہے، اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر ڈی ایچ اے فیز 6 میں اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھے۔ حملہ آور قمیض شلوار میں ملبوس اور ماسک پہنے ہوئے تھا، جو موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہو گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ شمس الاسلام کے پیٹ جبکہ ان کے بیٹے کے کمر میں گولی لگی۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم سینئر وکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں حملہ آور کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج سے 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- an hour ago

اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا
- 14 hours ago

بھارت کی آبی جارحیت،دریائے ستلج میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا ،30 سے زائد دیہات زیر آب
- an hour ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلادیش روانہ
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وبا، 1 لاکھ 64 ہزار مریضوں کا علاج
- 14 hours ago

پاک فوج بلوچ عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، صوبے میں امن ،استحکام ،کیلئے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل
- 3 hours ago

چین میں زیر تعمیر پل گر گیا، 21افراد جاں بحق متعدد لاپتہ
- 2 hours ago

خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے سندھ حکومت کا مفت الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز
- 2 hours ago

پنجاب حکومت کا 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلر ز تعنیات کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

چین کا پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 hours ago

آئی ایس پی آرسمر انٹرن شپ پروگرام کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر، مُلک بھر سے طلبا کی بھرپور شرکت
- an hour ago

کراچی: بارش کے دوران خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
- 2 hours ago