یومِ استحصال کے موقع پر ملک بھر میں کل (پیر) صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی تاکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے


حکومتِ پاکستان نے 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر قومی سطح پر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں وزیراعظم کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یومِ استحصال کے موقع پر ملک بھر میں کل (پیر) صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی تاکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں لیا ہے، اور یہ خاموشی کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر احتجاج کا ایک علامتی اظہار ہوگی۔
یاد رہے کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر دیا تھا۔ یہ اقدام نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھا بلکہ خود بھارتی آئین کی صریح پامالی بھی تھا۔
آرٹیکل 370 کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو مخصوص خودمختاری حاصل تھی، جس کے تحت بھارتی شہریوں کو وہاں زمین خریدنے، مستقل سکونت اختیار کرنے یا صنعتی منصوبے قائم کرنے کا حق حاصل نہیں تھا۔ اس قانون کی منسوخی کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی پالیسی اختیار کی۔
یومِ استحصال کشمیر ہر سال 5 اگست کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور آئینی غصب کے خلاف بطور احتجاج منایا جاتا ہے۔

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 13 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 13 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 15 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 15 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 15 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 11 گھنٹے قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 14 گھنٹے قبل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 15 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 10 گھنٹے قبل









