پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.57 روپے سے کم ہو کر 282.50 روپے پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکومت کی جانب سے مالی سال 2025 کے مالیاتی اعداد و شمار کا اجرا کیا گیا تھا، حکومت نے 5.38 فیصد مالی خسارہ رپورٹ کیا، جو گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح ہے، جب کہ آمدنی میں سالانہ 36 فیصد اضافہ ہوا، جو اخراجات میں 18 فیصد اضافے سے کہیں زیادہ تھا۔

ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
- 2 hours ago

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 15 hours ago
بھارتی فوج کا بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ
- 3 hours ago

حماس کا غزہ میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان
- 5 hours ago

امریکا کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے کرشہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، خواجہ آصف
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 5 hours ago

پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
- an hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر مملکت بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 5 hours ago

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالوں میں طغیانی،مختلف علاقے زیر آب
- 3 hours ago

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟
- a few seconds ago