جی این این سوشل

دنیا

مغربی یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی، سیکڑوں لاپتہ

برلن : جرمنی سمیت مغربی یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مغربی یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی، سیکڑوں لاپتہ
مغربی یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی، سیکڑوں لاپتہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی یورپ میں طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی سے،جرمنی، بیلجیم،نیدرلینڈ،لکسمبرگ،سوئٹزرلینڈ متاثر ہوئے ہیں ۔جرمنی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگئی، بیلجیم میں 22 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

جرمن ریاستوں رائن لینڈ پلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ،جرمنی میں وقت گزرنے کے ساتھ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 1300 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔جرمنی سے سیلاب سے  بنیادی انفراسٹرکچر مکمل تباہ   ہوگیا ، نقصان کا تخمینہ ایک  ارب یورو لگایا جا رہا ہے۔

علاقائی

سرگودھا میں اے ایس آئی کی گارڈ کے ہمراہ میٹرک کی طلبا سے مبینہ زیادتی

ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا میں اے ایس آئی کی گارڈ کے ہمراہ میٹرک کی طلبا سے مبینہ زیادتی

سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) اور اس کے گارڈ نے میٹرک کی طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی 14 سالہ میٹرک کلاس کی طالبہ سے تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی اور اس کے پرائیویٹ گارڈ نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی نادیہ میٹرک کی طالب علم ہے اس نے تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ میٹرک کی اسٹوڈنٹ ہے، اس کی عمر قریب 14 سال ہے، اس کے والد محمد مشتاق ولد محمد یار گوندل کو تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے 22 ستمبر کو گرفتار کرکے چرس کا مقدمہ درج کیا۔

اے ایس آئی محمد نواز اس کا ملازم احسان عرف سنی نے فون کر کے بلایا کہ کیس کے سلسلے میں بات کرنی ہے، جب وہ روڈ پر پہنچی تو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور دھمکی دی کہ شور کیا تو جان سے جاؤ گی اور معظم آباد روڈ پر ایک مکان میں لے گئے، جہاں دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی جب کہ ڈی پی او نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کار ساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا دانش کی منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کار ساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا دانش کی  منشیات کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں کار ساز حادثہ کیس میں گرفتار ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔

اس سے قبل انسداد منشیات کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جسے ملزمہ کے وکیل نے سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا تاہم سیشن عدالت نے بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، بعد ازاں ملزمہ نے اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز ٹریفک حادثے میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

سماعت کے دوران زخمی شہری کے وکیل نے کہا کہ زخمیوں کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام سے شروع ہوگی

ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500 روپےتک مقرر کی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج شام  سے شروع ہوگی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج (پیر) شام 5 بجے سے شروع ہوگی، پہلے دن جنرل انکلوژر میں مفت داخلہ ہوگا, ٹکٹوں کی قیمت50روپے سے 2500روپےتک مقرر کی گئی ہیں۔

شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی بڑی تعداد کی حوصلہ افزائی کے لیے ملتان میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے روز جنرل انکلوژرز (حنیف محمد اور مشتاق احمد) میں داخلہ مفت ہو گا جبکہ پریمیم انکلوژرز (میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر) میں بھی داخلہ مفت ہو گا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے منگل سے جمعرات یعنی دوسرے سے چوتھے دن تک جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی جب کہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز کے پانچویں اور آخری میچ کے ٹکٹ 100 روپے میں خرید سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کے پہلے چار دنوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژرز (وسیم اکرم اور الٰہی برادرز) کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پانچویں دن شائقین کے لیے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پریمیم انکلوژرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے ٹکٹ پیر سے جمعرات یعنی پہلے سے چوتھے دن 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ شائقین اسی انکلوژرز سے 300 روپے میں پانچویں دن کا کھیل دیکھ سکتے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے بالترتیب 300 روپے اور 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوژر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے شائقین کو پی سی بی گیلری میں لنچ دیا جائے گا۔

شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئی ہیں،تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا، فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4اکتوبر سے شروع ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll