Advertisement
علاقائی

شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس ،صوبےسندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

عرس کے موقع پر حیدر آباد میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،سیکرٹری کلچر سندھ

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 گھنٹے قبل پر اگست 7 2025، 11:31 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ عبد الطیف بھٹائی کا  عرس ،صوبےسندھ  میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہو گا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کو دعوت دیدی ہے۔ عرس کے موقع پر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر حیدر آباد میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement