ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع
ان دونوں کا رشتہ 2018 سے 2019 تک شہ سرخیوں میں رہا،بعدازاں 2020 میں ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں۔


پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور اس کی وجہ ہانیہ کا عاصم کے کانسرٹ میں نظر آنا ہے۔
ادکارہ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ سامنے آنے والی ویڈیوز میں پہلی قطار میں ہانیہ کو اس کانسرٹ میں کافی محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ دونوں اسٹارز ماضی میں پاکستان کی سب سے پسندیدہ شوبز جوڑی سمجھے جاتے تھے اور ان دونوں کا رشتہ 2018 سے 2019 تک شہ سرخیوں میں رہا۔
View this post on Instagram
بعدازاں 2020 میں ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں، اس کے بعد عاصم اظہر نے انفلوئنسر اور اداکارہ میرب علی سے منگنی کر لی، ان دونوں کا رشتہ بھی علیحدگی پر ختم ہوا جس کا اعلان کچھ ماہ قبل کیا گیا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ شاید ہانیہ اور عاصم میں ایک مرتبہ پھر قربتیں بڑھ رہی ہیں۔
مگر اس وقت تک ان کی کوئی مشترکہ تصویر سامنے نہیں آئی تھی، یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کوایک پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔
البتہ کانسرٹ میں ہانیہ عامر سفید لباس اور چشمہ پہنے اپنی قریبی دوست یشمہ گل کے ہمراہ عاصم اظہر کے گانے پر جھومتی نظر آئیں۔
اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جہاں مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور حیران کن تبصرے کیے جارہے ہیں
ایک صارف نے لکھا، ’اب وہ کانسرٹ بھی انجوائے نہیں کر سکتیں؟ رشتہ ختم ہو چکا مگر دوستی باقی ہے، اتنی ہائپ بنانے کی ضرورت نہیں‘۔
دوسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، ’اب ہمیں ایکس اور نیکسٹ کا پورا ڈرامہ دیکھنا پڑے گا‘ ۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل





