شہدا میں 31 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں


غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تازہ حملوں میں مزید 89 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 89 سے زائد فلسطینی شہید اور 513 زخمی ہو گئے ہیں۔
شہدا میں 31 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔
غزہ میں قحط کی صورتحال بھی برقرار ہے جہاں بھوک کی شدت سے مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک غذائی قلت سے اموات کی تعداد 227 ہو گئی ہے، جن میں 103 بچے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ خوراک کے متلاشی 2 فلسطنی بچے امدادی مرکز پر گرم سوپ گرنے سے جھلس گئے جبکہ دھکم پیل کے باعث کھانے حصول میں کوشاں بچوں پر گرم کھانا گرا۔
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نےخان یونس میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا۔
القدس بریگیڈز نے بتایا کہ فورسز نے الکتبیہ علاقے میں اسرائیلی دراندازی کے دوران ایک ہائی ایکسپلوسیو ڈیوائس سے اس گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ادھر فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ گیا ہے،مشترکا بیان میں اسرائیل سے بلارکاوٹ اور محفوظ امداد فراہمی کے لیے بین الاقوامی اداروں کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل





