Advertisement

امریکی حکومت میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری

رواں سال وفاقی حکومت میں تقریباً 3 لاکھ ملازمین کم کرنے کا امکان ہے،سربراہ ہیومن ریسورس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 15th 2025, 9:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی حکومت میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری

امریکی حکومت میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے منصوبے سے آگاہ کردیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے نئے ہیومن ریسورس سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال وفاقی حکومت میں تقریباً 3 لاکھ ملازمین کم کرنے کا امکان ہے، جو  جنوری سے اب تک عملے میں 12.5 فیصد کمی کے برابر ہوگی۔

آفس آف پرسنل مینجمنٹ (OPM) کے ڈائریکٹر اسکاٹ کوپر کے مطابق ان میں سے 80 فیصد ملازمین رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیں گے، جبکہ 20 فیصد کو برطرف کیا جائے گا۔

یہ تعداد اس 1 لاکھ 54 ہزار ملازمین سے تقریباً دُگنی ہے جس کے بارے میں خبر رساں ادارے رائٹرز نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ انہوں نے مالی مراعات کے بدلے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری میں دوسری مدتِ صدارت سنبھالتے ہی 24 لاکھ کے قریب وفاقی سویلین عملے کو کم کرنے کی مہم شروع کی تھی۔

Advertisement
Advertisement