Advertisement
تجارت

بٹ کوائن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 1لاکھ 24ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی

یہ اضافہ امریکہ میں موافق قانون سازی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Aug 15th 2025, 11:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بٹ کوائن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر، قیمت 1لاکھ 24ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی

ایشیائی مارکیٹس میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح1لاکھ 24ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی۔

جمعرات کو ایشیائی تجارتی اوقات کے آغاز میں بٹ کوائن کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1 لاکھ 24 ہزار امریکی ڈالر کی حد عبور کی۔ یہ اضافہ امریکہ میں موافق قانون سازی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث ہوا۔

جولائی میں قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بٹ کوائن کی قیمت مختصر وقت کے لیے 1 لاکھ 24 ہزار 500 ڈالر سے تجاوز کر گئی، بعد ازاں قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز امریکی اسٹاکس میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس اور ٹیکنالوجی سے متعلق نیسڈیک انڈیکس نے رواں ہفتے نئی بلندیوں کو چھوا، جس کا اثر کرپٹو کرنسی پر بھی پڑا۔

بٹ کوائن کی حالیہ قیمت میں اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تحت ریگولیٹری تبدیلیوں سے بھی جڑا ہوا ہے، جو کرپٹو کے بڑے حامی تصور کیے جاتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی کی قیمتوں کو ان بڑی کمپنیوں اور افراد سے بھی سہارا ملا ہے، جنہیں ”وہیلز“ کہا جاتا ہے یعنی وہ افراد یا ادارے جو بڑی مقدار میں کرپٹو اثاثے رکھتے ہیں۔

Advertisement
پشاور : سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور : سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

  • 6 hours ago
14 اگست پر دھرنے کی  سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور

14 اگست پر دھرنے کی  سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور

  • 37 minutes ago
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ

  • an hour ago
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 78 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 78 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

  • 2 hours ago
رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فرانس سے معاہدے کی کوشش

رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فرانس سے معاہدے کی کوشش

  • 4 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

  • 4 hours ago
متحدہ عرب امارت کے شہر عجمان میں الیکٹرک  اسکوٹرچلانے پر پابندی

متحدہ عرب امارت کے شہر عجمان میں الیکٹرک اسکوٹرچلانے پر پابندی

  • 23 minutes ago
ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

  • 7 hours ago
آئی ایم ایف کی پاکستان کے   اونر شپ نظام کے موثر نفاذ میں بڑے نقائص کی نشاندہی

آئی ایم ایف کی پاکستان کے اونر شپ نظام کے موثر نفاذ میں بڑے نقائص کی نشاندہی

  • 2 hours ago
پاکستان اور مائیکرونیشیا کے درمیان  باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز

پاکستان اور مائیکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز

  • an hour ago
9 مئی کیس،عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج

9 مئی کیس،عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج

  • 4 hours ago
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

  • 5 hours ago
Advertisement