خیبر پختونخوا :بارشوں سے جانی ومالی نقصان، وزیراعلی کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
علی امین گنڈاپور نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔


پشاور: خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے صو بائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ جا ری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری دفاتراورعمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے اورعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیراختیار کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعلی کے پی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کر دیں ۔

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے اموات پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 12.84 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
- 13 گھنٹے قبل

قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 14 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا: مختلف اضلاع میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 332 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

کینیڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ
- 38 منٹ قبل

پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کردی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےفرضی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش مسترد کردی
- 5 منٹ قبل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 13 منٹ قبل

دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست جاری ، ہانیہ عامر کس نمبر پر؟
- 4 منٹ قبل

روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی اہم بیٹھک ،یوکرین جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا،ماسکو میں اگلی ملاقات کی دعوت
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات:سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 25 منٹ قبل