قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے
قوالی کے 125 البم ریکارڈ کروانے پر استاد نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں میں بھی شامل ہے۔


ویب ڈیسک: قوالی کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 28 بر س کا عرصہ بیت گیا، مگران کی جادوئی آواز آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔
شہنشاہ قوالی نے فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کو آنکھ کھولی ، 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے۔
انہوں نے قوالی کو عالمی سطح پر روشناس کرایا،انکی آواز میں ایسی روحانیت، طاقت اورسوز تھا کہ سامعین بے خود ہو جاتے۔ “یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے”، “دم مست قلندر” اور “اللہ ہو” ، ’’اکھیاں اڈیک دیاں‘‘، ’’گورکھ دھندہ‘‘ جیسی لا زوال قوالیوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔
استاد نصرت فتح علی خان کا گایا گیا ہر گیت پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے کونے کونے تک پہنچا اور امر ہوگیا۔
استاد نصرت فتح علی خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں اپنی فنکارانہ مہارت کا لوہا منوایا اورصوفی موسیقی کو مغرب تک پہنچایا ان کے اندازِ قوالی کو آج بھی نئے فنکار مشعلِ راہ مانتے ہیں۔
قوالی کے 125 البم ریکارڈ کروانے پر استاد نصرت فتح علی خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں میں بھی شامل ہے۔
سحر انگیز آواز اور شخصیت کے حامل استاد نصرت فتح علی خان گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 49 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کو اپنے چاہنے والوں کو روتا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئے۔

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 5 hours ago

صدر مملکت کی چینی پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیرسےملاقات،دوطرفہ تعاون پر بات چیت
- 2 hours ago

اسحاق ڈار سے مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
- 2 hours ago

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- 5 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12 جوان شہید،35 خارجی جہنم واصل
- 2 hours ago

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- 4 hours ago

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- 3 hours ago

عدلیہ کو انصاف فراہم کرنے کے سفر میں چیلنجز کابھی سامنا ہے،چیف جسٹس
- 40 minutes ago

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 5 hours ago