خیبر پختونخوا: مختلف اضلاع میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 332 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
وزیر اعظم اور وزیر اعلی نےمتعلقہ اداروں کو سیلابی علاقو ں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے متاثرین کی بھر پور معاونت کا حکم دیا ہے۔


پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی ہےجبکہ21 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صوبہ خیبر پختونخوا سے سیلابی صورتحال اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث جاں بحق اور زخمی ہونے والوںکے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں 35 اور مانسہرہ میں 23 افراد جاں بحق ہوئے، باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15 اور لوئردیر میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث باجوڑ اور شانگلہ میں 8،8افراد زخمی ہوئے، لوئر دیر 3 اور مانسہرہ میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 61 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 7 مکان مکمل تباہ ہوگئے، سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بونیر، سوات، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹ گرام کے اضلاع میں پیش آئے، تیز بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر ، باجوڑ اور بٹ گرام ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی علی امین نے متعلقہ اداروں کو سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے متاثرین کی بھر پور معاونت کا حکم دیا ہے۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 21 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 21 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 21 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 دن قبل





.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)

