باجوڑ حادثہ: متاثرین کرم کے لیے 200 پروازیں بھرنے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، چیف سیکرٹری
چیف سیکرٹری نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا عملہ ایک عرصے سے اسی ہیلی کاپٹر کے ساتھ منسلک تھا اور مستقل بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا تھا


چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ باجوڑ میں حادثے کا شکار ہونے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر متاثرین کرم کی مدد کے لیے اب تک 200 سے زائد پروازیں مکمل کر چکا تھا۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز خیبرپختونخوا حکومت کا امدادی مشن پر روانہ ہونے والا ہیلی کاپٹر باجوڑ میں خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہو گئے تھے۔
شہاب علی شاہ نے بتایا کہ جیسے ہی باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات موصول ہوئیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن کے لیے روانہ کیا گیا۔ تاہم ہیلی کاپٹر ضلع مہمند کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔
چیف سیکرٹری نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا عملہ ایک عرصے سے اسی ہیلی کاپٹر کے ساتھ منسلک تھا اور مستقل بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر کو ماضی میں ضلع کرم میں ایئر ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم خیبرپختونخوا حکومت کے پاس ایک اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے جسے امدادی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
شہاب علی شاہ نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور اب تک حکومت ڈیڑھ ارب روپے جاری کر چکی ہے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امدادی کاموں میں کوئی تاخیر نہ ہو۔
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 10 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 14 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 17 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)


