روس یوکرین تنازع: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلانے کا اعلان
روسی صدر سے ملاقات کے بعد، امریکی صدر نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بھی بات چیت کی تھی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الاسکا میں اہم ملاقات کے بعد یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو اوول آفس میں ملاقات کے لیے مدعو کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق زیلنسکی پیر کے روز وائٹ ہاؤس آئیں گے، اور اگر حالات سازگار رہے تو وہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ایک اور ملاقات کی تاریخ طے کریں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ صرف ایک جامع امن معاہدے کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی جنگ بندی یا وقتی سمجھوتے مسئلے کا مستقل حل نہیں، صرف براہِ راست اور بامعنی امن معاہدہ ہی اس "خوفناک جنگ" کو ختم کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کے درمیان الاسکا کی جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی، جسے دونوں رہنماؤں نے "تعمیری" قرار دیا تھا۔
روسی صدر سے ملاقات کے بعد، امریکی صدر نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بھی بات چیت کی تھی۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 11 minutes ago

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 12 hours ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 14 minutes ago

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 hours ago

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 19 minutes ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 11 hours ago

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 14 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 6 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 15 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 15 hours ago

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 13 hours ago

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 16 hours ago