اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ "ہم نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، جبکہ بھارت پاکستان کا ایک بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ ہم چاہتے تو مزید بھی گرا سکتے تھے


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کسی ایک حکومت یا جماعت سے مشروط نہیں، بلکہ یہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "حکومت کون کرتا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا، اہم بات یہ ہے کہ ملک ترقی کرے۔"
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وقت کے ساتھ دنیا بدل چکی ہے۔ "ہمارے آبا و اجداد جرمن اور جاپانی مصنوعات استعمال کرتے تھے، لیکن آج صورتحال مختلف ہے، اب عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے۔"
معاشی صورتحال اور شرح سود پر گفتگو
انہوں نے کہا کہ ملک پر اس وقت کوئی معاشی دباؤ نہیں، اور حکومت نے کامیابی سے شرح سود کو 20 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد تک لا کر عوامی ریلیف کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔
دہشت گردی، بھارت اور سفارتی کامیابیاں
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 78 برسوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ ہم آگے بڑھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے "فتنہ الخوارج" کی پشت پناہی کی، لیکن پاکستان نے جرات مندی سے اس کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعہ کے بعد نہ صرف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کی گئی بلکہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو مؤثر جواب بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم جانتے ہیں بھارت کے اور بھی منصوبے ہیں، لیکن ہم ان سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔"
فضائی کامیابیاں اور تحمل کا مظاہرہ
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ "ہم نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، جبکہ بھارت پاکستان کا ایک بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ ہم چاہتے تو مزید بھی گرا سکتے تھے، لیکن ہم نے تحمل سے کام لیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر خود کو مضبوط سفارتی طاقت کے طور پر منوایا۔ چین کے طیاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، "چینی طیارے اچھے ہیں، لیکن ان کے مؤثر استعمال کے لیے مہارت بھی ضروری ہے۔"
جشن آزادی اور قومی جذبے پر اظہار خیال
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جشنِ آزادی پر جو جذبات قوم کے دلوں میں ہوتے ہیں، انہیں الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے 25 سالہ سیاسی کیرئیر میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر اس درجے کی کامیابی پہلے کبھی حاصل ہوتی نہیں دیکھی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل



