سعودی وزارت داخلہ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے جرائم کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی نافذ ہے


سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں تعلق افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان شہری غلام رسول فقیر پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے تمام شواہد اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد اسے سزائے موت سنائی، جس کی بعد ازاں سعودی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کر دی۔
بیان میں بتایا گیا کہ مجرم کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی، تاہم اعلیٰ عدلیہ نے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا۔ آج ہفتہ کے روز مکہ مکرمہ میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے جرائم کے خلاف "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی نافذ ہے، اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔
وزارت نے مزید کہا کہ ملک کے اندر منشیات کی اسمگلنگ، خرید و فروخت یا کسی بھی قسم کی معاونت پر قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، اور مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل





