اسرائیلی فوج کا امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری، مزید 57 فلسطینی شہید
قحط کی صورتحال غزہ کے بیشتر حصوں میں سنگین ہوگئی ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے،فلسطینی وزارتِ صحت


اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں مزید 57 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امداد کے منتظر 38 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں بھی کئی افراد کی شہادتیں ہوئی ہیں۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور قحط کے باعث مزید 11 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ہے، ان میں 108 بچے بھی شامل ہیں۔ قحط کی صورتحال غزہ کے بیشتر حصوں میں سنگین ہوگئی ہے اور انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے پانچ لاکھ افراد قحط کا شکار ہیں، اور صرف فوری جنگ بندی سے ہی اس بحران کا حل ممکن ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے غزہ کے انسانوں کے لیے فوری امداد کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔
اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو جبراً شمالی غزہ سے نکال کر جنوبی غزہ میں منتقل کرے گا۔ یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قبضے کے منصوبے کے بعد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جبراً جنوبی غزہ میں دھکیل دیا ہے۔
اس صورتحال کے خلاف اسرائیل میں اتوار کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تل ابیب سمیت مختلف اسرائیلی شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکلے اور جنگی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے اور سڑکوں پر آگ لگا کر شاہراہیں بلاک کر دیں۔ ان مظاہرین نے 'جنگ روکو، یرغمالیوں کو واپس لاؤ' کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے کی اپیل کی۔
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 3 days ago
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- 3 days ago

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 4 days ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 3 days ago

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 3 days ago
پنجاب حکومت کا پرواز کارڈ اسکیم کے تحت اوورسیز روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے اشتراک
- 17 hours ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 3 days ago

اداکارہ و ماڈل روما مائیکل نے جیون ساتھی چن لیا
- 17 hours ago
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 4 days ago
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 3 days ago

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 3 days ago
