وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
اسکیل 17 سے اوپر ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ،اسکیل ایک سے 16 تک ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان


پشاور: وفاقی کابینہ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے بھی اپنی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس مطابق صوبائی کابینہ اراکین کی 15 دن کی تنخواہ اور ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی کی 7دن کی تنخواہیں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ اسکیل 17 سے اوپر ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ،اسکیل ایک سے 16 تک ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجما ن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لئے بھی طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تنخواہ عطیہ کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے میں خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائے گا۔
انہوںنے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین ہماری خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 21 گھنٹے قبل


