آذربائیجان کا دفاعی وفد ائیر ہیڈکوارٹرز کے دورے پر، پاک فضائیہ سے ٹریننگ میں دلچسپی
آئی ایس پی آر کے مطابق، آذربائیجان کے وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تجربات، اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کو سراہا


آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور ملٹی ڈومین وارفیئر سے متعلق پاک فضائیہ کی مکمل حکمتِ عملی سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس وفد کی قیادت آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور ڈی جی دفاع ایگل گوربانوف کر رہے تھے۔ وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں تربیت، تکنیکی مہارت، جدیدیت اور دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ائیر چیف نے وفد کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں، آپریشنل ڈھانچے، اور مستقبل کی جنگی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سربراہ پاک فضائیہ نے آذربائیجان کی فضائیہ کو نہ صرف افرادی قوت کی تربیت بلکہ مینٹیننس کے نظام کو بہتر بنانے اور آپریشنل تربیت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آذربائیجان کے وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تجربات، اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔ وفد نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
آذربائیجان کی جانب سے مشترکہ مشقوں اور تربیتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
وفد نے خاص طور پر "ملٹی ڈومین آپریشنز" کے حوالے سے تعاون کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پاک فضائیہ کا تجربہ آذربائیجان کی فضائیہ کے لیے ایک قیمتی مثال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک اپنے مکمل تربیتی نظام کو ازسرنو ترتیب دینے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اس عمل میں پاک فضائیہ کے ساتھ شراکت داری کلیدی کردار ادا کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کی ایک اور اہم کڑی ہے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل






