مظفر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قربانی رنگ لے آئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جاتی ہوں صرف ایک ہی آواز آتی ہے اور وہ ہے نوازشریف۔ نواز شریف مائنس نہیں ہوئے بلکہ اللہ نے پلس پلس کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے یہ جلسہ دیکھیں۔ آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی۔ نواز شریف کی قربانی ضائع نہیں گئی بلکہ رنگ لائی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ووٹ مانگنے نہیں آئی بلکہ میری رگوں میں کشمیری خون ہے۔ لیگی کارکنوں کو مبارک ہو کیونکہ آپ انتخابات جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کل باغ کے سرکاری جلسے میں آئے تھے اور کل کے فلاپ جلسے پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اگر یہ کل کا جلسہ نہ کرتے تو شاید کچھ بھرم رہ جاتا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک ہر جگہ آپ کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور یہ انتخاب نہیں بلکہ انقلاب ہے۔ ووٹ چھیننے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر والے تمہارا برا حال کر دیں گے۔
بلوچستان: 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، 58 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت نےشب برات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا
- ایک دن قبل

ایک ننھا چہرہ، ایک بڑی آزمائش، آزاد کشمیر کا نوجوان سعد علاج کا منتظر
- ایک دن قبل

سانحہ بھائی گیٹ کی انکوائری رپورٹ مکمل، ایس پی سٹی ، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او قصور وار قرار
- ایک دن قبل

میانوالی :سی ٹی ڈی کے چھاپےکے دوران 6 مبینہ دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا
- 3 گھنٹے قبل
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ، گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ،صوبائی محکمہ صحت ہائی الرٹ
- ایک دن قبل







.jpg&w=3840&q=75)





