Advertisement

پنجاب بھر میں فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا جبکہ ویکسین کی دوسری کھیپ تاحال نہیں آسکی، فائزر ویکسین کی دو ڈوز لگوا کر بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد رُل کر رہ گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 19 2021، 9:18 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 15 جولائی تک پنجاب کے 4 اضلاع میں فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگتی رہی، مگر 3 روز گزر گئے فائزر ویکسین کی نئی کھیپ محکمہ صحت کو نہیں مل سکی۔

محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز 21 دن بعد لگنا تھی جن افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری خوراک لگنا ہے، وہ ویکسینیشن مراکز کے چکر لگا لگا کر تھک گئےہیں۔

دوسری جانب فائزر ویکسین کے لیے آئےشہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے ویزے کی مدت ختم ہو رہی ہے، نہ جانے کب فائزر ویکسین آئے اور کب انہیں لگ سکے۔

Advertisement
Advertisement