دورہ چین کے دوران شہباز شریف اور نریند ر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں،دفتر خارجہ
افغان وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کی حمایت کو سراہا۔ منشیات، اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا،دفتر خارجہ


اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں ہونے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، اس دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔
میڈیا بریفنگ میںانہوں نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کا پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا ۔ وانگ ای کی وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وانگ ای کا دورہ پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی ہم منصب وانگ ای اور افغان وزیر خارجہ شریک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سلامتی تعاون پر مشاورت ہوئی جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا ۔ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی بات ہوئی ۔ علاوہ ازیں سہ فریقی اجلاس میں سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ منعقد ہوا ، جس میں سی پیک فیز ٹو سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر اتفاق ہوا ،اجلاس میں دونوں ممالک نے افغانستان، مشرق وسطیٰ اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر چین کو آگاہ کیا،پاکستان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر چین کی حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر دفاعی تعاون، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کی فلاح اور امن عمل میں تعاون کا اعادہ کیا،اس کے علاوہ چین نے افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔
افغان وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کی حمایت کو سراہا۔ منشیات، اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیم، صحت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے سہ فریقی تعاون پر زور دیا گیا۔
شفقت علی خان کا میڈیا بریفنگ میں مزید کہنا تھا کہ اس اہم اجلاس میں خطے کے رابطے بڑھانے اور تجارتی راستے کھولنے پر گفتگو کی گئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان نے چین اور افغانستان کو بریف کیا۔
تینوں ممالک نے ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے 17 اگست سے برطانیہ کا دورہ کیا اور
برطانوی سیکرٹری برائے جنوبی ایشیا جنوبی ہمیش فالکنر سے ملاقات کی ۔ انہوں نے 18 اگست کو لینڈ ریکارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے دو خدمات کا بھی افتتاح کیا۔

سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
- 27 منٹ قبل

9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بنگلا دیش کے لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات، دفاعی اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان،کتنے فیصد امیدوار کامیاب ہوئے؟
- 3 گھنٹے قبل

دنیا کا سب سے وزنی قیدی جیل انتظامیہ کے لیے سر درد بن گیا
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤ پیدا کیا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 789 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ بے نقاب
- 30 منٹ قبل