ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
ذرائع کے مطابق، سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور سامعہ جلد عدالت میں صلح نامہ جمع کرانے کے ساتھ بیان حلفی بھی ریکارڈ کروائیں گی


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں نامزد ملزم حسن زاہد کی ضمانت کا معاملہ مؤخر ہو گیا، عدالت نے درخواست ضمانتوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
حسن زاہد کی جانب سے درج دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں دائر کی گئیں، تاہم مدعیہ سامعہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جس کے باعث باقاعدہ سماعت نہیں ہو سکی۔
عدالت نے درخواستوں پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ 15 ستمبر مقرر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور سامعہ جلد عدالت میں صلح نامہ جمع کرانے کے ساتھ بیان حلفی بھی ریکارڈ کروائیں گی۔ تاہم، آج سماعت نہ ہونے کی وجہ سے صلح کا باضابطہ اندراج ممکن نہیں ہو سکا۔
ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں اغوا، دھمکیاں اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج انہوں نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے ملزم کی تصویر بھی جاری کی اور الزام عائد کیا کہ وہ انہیں کئی دنوں سے ہراساں کر رہا ہے اور بار بار شادی کی پیشکش کر رہا ہے۔
سامعہ کا کہنا تھا کہ اُن کی قریبی دوست ثنا یوسف کو بھی ایک انکار پر جان سے مارا جا چکا ہے، اور انہوں نے حکام و پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل



