سابق صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن کا دورہ اپنی اہلیہ کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری اخراجات پر کیا،میڈیا رپورٹ


کولمبو: سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو ریاستی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق انہیں جمعے کے روز کولمبو میں محکمہ سی آئی ڈی نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ لندن دورے سے متعلق بیان ریکارڈ کرانے دفتر پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق 76 سالہ وکرمہ سنگھےپر الزام ہے کہ انہوں نے لندن کا دورہ اپنی اہلیہ کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کے لیے سرکاری اخراجات پر کیا،تاہم پولیس ترجمان نے فی الحال گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جبکہ وکرمہ سنگھے کے دفتر سے بھی اس حوالے سے کوئی با ضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ رانیل و کرما سنگھے سری لنکا کی سیاست کا ایک بڑا نام ہیں، وہ چھ بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور 2022 میں ملک کے شدید مالی بحران کے دوران صدر منتخب ہوئے۔
اس وقت ملک میں بدترین معاشی صورتحال کے باعث عوامی احتجاج نے شدت اختیار کر لی تھی جس کے نتیجے میں اُس وقت کے صدر گوٹابایا راجا پکشے کو ملک بدر ہونا پڑا اور بالآخر انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔
وکرمہ سنگھےیو نائیٹڈ نیشنل پارٹی UNP کے سربراہ ہیں، وہ ایک نمایاں سیاسی اور کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے اور 1978 میں اپنے چچا، اُس وقت کے صدر جونیئس جے وردھنے کی کابینہ میں 29 سال کی عمر میں سب سے کم عمر وزیر کے طور پر شامل ہوئے۔
سنہ 1994 میں پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کے قتل کے بعد انہوں نے یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کی قیادت سنبھالی۔

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 6 hours ago

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 7 hours ago

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 8 hours ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 3 hours ago

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 7 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 7 hours ago

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 8 hours ago

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 4 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 7 hours ago

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 hours ago