سیالکوٹ:دریائے چناب کے سیلابی ریلےمیں ایک ہی خاندان کے 5 لوگ سمیت 7افراد بہہ گئے
دریائے چناب کے اوور فلو ہونے سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے،حکام کے مطابق 110 محصور افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔


سمبڑیال:سیالکوٹ کے نواحی علاقے سمبڑیال میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں7 افراد بہہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پانی میں پھنسے رشتے داروں کو لینے گیا نوجوان بھی لاپتا ہو گیا، بہہ جانے والے 7 افراد میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ3 کی تلاش جاری ہے۔
خیبرپختونخوا، سندھ کے بعد پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعدپنجاب کے دریاؤںستلج، چناب اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
سیالکوٹ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے، رشتے داروں کو لینے جانے والا نوجوان بھی لاپتہ ہو گیا،بہہ جانے والے افراد میں ماجرہ کلاں کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں،بہہ جانے والوں میں دو خواتین دو بچیاں اور ایک بچے سمیت دو مرد شامل ہیں۔
ماجران کلاں کی دو خواتین اور ایک بچی جبکہ ایک مرد کی لاش نکال لی گئی جبکہ 1 بچے سمیت تین مرد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔گاؤں سے باہر ڈیرہ پر رشتہ داروں کو لینے جانے والا شانی بھی لاپتہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب کے اوور فلو ہونے سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے،حکام کے مطابق 110 محصور افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،شدید طغیانی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصورہیں،شہر سے نکلنے والے تمام راستوں پر پانی جمع ہے۔
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 2 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 36 minutes ago

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 16 minutes ago

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 3 hours ago

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 3 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 13 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 13 hours ago

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- an hour ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 14 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 14 hours ago

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- an hour ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 2 hours ago