ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
جوڈیشل ممیجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے پہلے حقائق کا جائزہ نہیں لیا، اس لیے ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست

.webp&w=3840&q=75)
لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اپنے جسمانی ریمانڈ میں بار بار توسیع کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوڈیشل میجسٹریٹ نے 28 اگست کو ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں تیسری بار چار روز کی توسیع کی تھی، جس کے خلاف ان کے وکیل چوہدری عثمان علی نے ہفتہ 30 اگست کو سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے پیر تک جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل میجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے پہلے حقائق کا جائزہ نہیں لیا، اس لیے ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
خیال رہے کہ ڈکی بھائی 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار ہوئے تھے اور اس وقت سے این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ ایجنسی ان کے خلاف غیر قانونی آن لائن جوا ایپلی کیشنز کے فروغ کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری جانب اسی کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ ، عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 15 ستمبر تک کی کوسیع کر دی گئی ہے۔
سیشن کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے اور اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وہ تفتیش میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی پہلی ضمانت کی درخواست 21 اگست کو منظور ہوئی تھی جس کےبعد وہ ایجنسی کے سامنے پیش بھی ہوئیں۔
مقدمے کی آئندہ سماعت پیر کو ہو گی، جس میں عدالت این سی سی آئی اے کے موقف کا جائزہ لے گی۔

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 13 منٹ قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 4 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 11 منٹ قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 5 گھنٹے قبل