Advertisement

مون سون : لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ،متعدد علاقے زیر آب

پنجاب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کےبہاو میں غیر معمولی اضافے کے باعث سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 30th 2025, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مون سون : لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ،متعدد علاقے زیر آب

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز بارش کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،جبکہ متعددنشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں صبح ہلکی ہلکی بوند اباندی سے شروع ہونے والا سلسلہ تیز اور موسلادھار بارش میں بدل گیا جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ، شہر میں اوسطاً 84.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جیل روڈ پر 42.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 25 ملی میٹر، گلبرگ میں 77 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 100 ملی میٹر، اپرمال میں 96 ملی میٹر، مغلپورہ میں 66 ملی میٹر، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں 105 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مون سون بارشیں: 24 گھنٹے کے دوران 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی ہوئے

اسی طرح پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر، فرخ آباد میں 87 ملی میٹر، گلشن راوی میں 96 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 104 ملی میٹر، سمن آباد میں 86 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 78 ملی میٹر اور قرطبہ چوک میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شدید بارش کے باعث کئی سڑکیں اور چوک زیر آب آگئے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

اسی طرح پنجاب کے دیگر علاقوں کوٹ مومن، ظفر وال، جلالپور بھٹیاں اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش نے مشکلات بڑھا دیں جبکہ سیلاب متاثرہ دیہات میں ریلیف اور بحالی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

ادھر چنیوٹ اور اطراف کے علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد شہر دوبارہ ڈوب گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں بارش کے باعث بڈھنی نالہ میں طغیانی آگئی جس سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں، متھرا اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ورسک روڈ پر ماربل فیکٹریوں میں بھی سیلابی پانی بھر گیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس سے مزید علاقوں میں سیلابی خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی

دوسری جانب پنجاب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کےبہاو میں غیر معمولی اضافے کے باعث سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی۔

جہاں ایک طرف سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور گھربار تباہ ہو گئے، کئی شہر، گاؤں اور بستیاں منہ زور سیلابی ریلوں کی یلغار کے باعث ڈوب گئیں اور لوگ کھلے آسمان تلے سڑکوں پر دن رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 5 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 7 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement