اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ دسویں دو روزہ "کلر اینڈ کیم" نمائش کا افتتاح کیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ دسویں دو روزہ "کلر اینڈ کیم" نمائش کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جو کہ پچھلے کچھ دہائیوں میں نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بجلی کے بل اور بینکوں کے قرضے ادا کرنے کے قابل نہیں رہے اور حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔
یہ نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے جس میں 150 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں۔ اس موقع پر سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار، نمائش کے سرپرست اعلیٰ عبدالرحیم چغتائی، آرگنائزر راشدالحق اور چینی و دیگر عالمی وفود کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا، "جہاں دیکھو، پانی ہی پانی ہے۔ لوگوں کا دکھ بیان کرنے کے لیے الفاظ بھی کم پڑ گئے ہیں۔ غلط فیصلوں کے اثرات سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں ان دریاؤں پر پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے شروع کرنے ہوں گے۔"
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلاب نے لوگوں کے روزگار اور ذرائع معاش کو تباہ کر دیا ہے۔ "ہم اویس خان لغاری پر دباؤ ڈالیں گے کہ بجلی کے بل اور بینکوں کے قرضے معاف کیے جائیں، کیونکہ ہم انہیں ادا نہیں کر سکتے۔ یہ تباہی انسانی عمل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، اور ان تباہی کے ذمہ دار فیصلہ ساز ہیں۔"
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے لاہور میں نہریں اوورفلو ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور عوام سے کہا کہ وہ صرف حکومتی معلومات اور قابل بھروسہ میڈیا پر توجہ دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور سمیت اکثر شہر سیلاب سے محفوظ ہیں، لیکن سیالکوٹ، چنیوٹ اور حافظ آباد میں مشکلات پیش آئی ہیں۔
ملک محمد احمد خان نے بھارت کے انڈس واٹر ٹریٹی معطل کرنے کے بارے میں کہا کہ یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہوگا۔ "یہ دونوں ممالک کے لیے تباہی کا باعث ہے اور 65 اور 71 کی جنگ کے دوران بھی انڈس واٹر کمیشن فعال رہا۔ بھارت یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ وہ لاکھوں زندگیاں داؤ پر لگا دے گا؟ شاید مودی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ وہ ڈیم بنانے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "وزیراعلیٰ اور وزیراعظم اس آفت کے دوران عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
ایک سوال کے جواب میں اسپیکر نے کہا کہ "ٹمبر مافیا، پتھر مافیا، سوسائٹی مافیا اگر اس طرح چلتے رہے تو پنجاب کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ حکومت ابھی بحالی کے کاموں پر توجہ دے رہی ہے اور یہ عوام کی بقا کا سوال ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ آٹھ دنوں سے اپنی دیگر سرگرمیاں معطل کر چکے ہیں کیونکہ ہر طرف لاکھوں کیوسک پانی کا ریلہ تباہی مچا رہا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ "کاروباری افراد معیشت کا انجن ہیں، نمائش میں آ کر خوشی ہوئی اور ہم کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔"
اس موقع پر سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے کہا کہ "یہ نمائش کاروباری ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، راوی، ستلج اور بیاس دریا بپھرے ہوئے ہیں، تاجر برادری بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے لیکن وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔"
نمائش کے سرپرست اعلیٰ عبدالرحیم چغتائی اور آرگنائزر راشد الحق نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو نمائش کے مختلف اسٹالز کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- an hour ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- an hour ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago



