لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی شہرت کیلئےسیاسی اداکار عطااللہ تارڑ نےگرفتاری کاڈرامہ کیا،رنگ بازی اورشوبازی (ن )لیگ کاوطیرہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی وزیرآباد میں اچانک گرفتاری اور بعد میں رہائی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شدید ردعمل دیا۔ا ن کا کہنا تھا کہ سیاسی شہرت کیلئےسیاسی اداکار عطااللہ تارڑ نےگرفتاری کاڈرامہ کیا،رنگ بازی اورشوبازی (ن )لیگ کاوطیرہ ہے،پولیس کوعابدرضاکی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی،عطاتارڑخود اچھل کرپولیس وین میں بیٹھ گئے،عطا تارڑاورعابدرضانےافراتفری پھیلائی،عطاتارڑشایدسینیٹ میں پہنچنےکیلئےہاتھ پاؤں مار رہے ہیں،رنگ بازعطاتارڑاپنی جماعت کومتاثرکرسکتےہیں کسی اورکونہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عطاتارڑ نےسیاسی گیدڑکاکرداراداکیا،عطاتارڑ سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کررہے ہیں،مخالفین کاسیاسی محاذ پرمقابلہ کرناچاہتےہیں،عوام کوگمراہ کرنےکی سازشوں کوبےنقاب کریں گے،انہوں نے سیاسی شہرت حاصل کرنے اور میڈیا پر زندہ ہونے کیلئے اپنی گرفتاری کا شور مچایا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ کو وزیرآباد میں گرفتار کیا گیا تھااور انہیں گاڑی میں اسلحہ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی پولیس نے لیگی رہنما کو رہا کر دیا ،عطا تارڑ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں مصروف ہیں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago





