کرکٹ کے پرستاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پابندی کریں اور ایک خوشگوار ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوں


سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران سٹیڈیم میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کرکٹ شائقین کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کو اپنی پسندیدہ ٹیم کی بھرپور حمایت کرنے کی مکمل اجازت ہے، مگر مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا غیر مناسب حرکات سے گریز کرنا لازمی ہے۔
اس کے علاوہ شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مخصوص نشستوں پر رہیں، دوسرے سٹینڈز میں داخل نہ ہوں، اور سٹیڈیم میں دھکم پیل یا انتشار سے بچیں۔ حکام نے تاکید کی ہے کہ سب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
کرکٹ کے پرستاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پابندی کریں اور ایک خوشگوار ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوں۔
یاد رہے کہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے 208 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 41 منٹ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل




