جی این این سوشل

پاکستان

ہم سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے : مریم نواز

حویلی آزاد کشمیر : مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نےبرہان وانی شہید کا مقدمہ امریکا میں شیر کی طرح لڑا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے : مریم نواز
ہم سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے : مریم نواز

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کشمیر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ایسی جگہ پر کھڑی ہوں جہاں تینوں اطراف میں ایل او سی ہے،مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں،ماؤں ،بہنوں کوسلام پیش کرتی ہوں،نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے بدلے میں6دھماکے کیے،میاں صاحب نے یہ نہیں کہاکہ2منٹ کی خاموشی اختیار کرو ۔

نواز شریف نے یہ رونانہیں رویاکہ نریندرمودی میرا فون نہیں سنتا،مسلم لیگ ن کشمیریوں کامقدمہ لڑے گے اور جیتیں گے،کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اس کو اتنا بڑا غدار کہا جاتاہے، جس کو عوام کے میدان میں شکست نہیں دےسکتےاس کیلئے پٹاریاں کھل جاتی ہیں،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کا دفاع کرنےوالےپاکستان کےجوانوں کو سلام پیش کرنا چاہتی ہوں،فوجی بیٹوں اوربھائیوں کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتی ہوں،آج میری کمپین کا آخری دن ہے،13 دن ہو گئے میں اپنے گھر واپس نہیں گئی،مریم نوازنے کہا کہ گھر کیوں جانا تھامیں تواپنے گھر میں کھڑی ہو ،مجھے خوشی ہے کہ میں نےکسی پیسوں والی مشین کے پاس جلسہ نہیں کیا ۔

سرکاری اخراجات کے باوجود لوگوں نےعمران خان کے جلسے میں جانے سے انکار کر دیا ، جب میں باغ گئی تو میرا ایسا استقبال کیاگیاکہ میں زندگی بھر نہیں بھول سکتی،کیاآپ کے ووٹ کوخریدنے کی کوشش کرنےوالاگیدڑآپ کا لیڈر ہو سکتا ہے؟نواز شریف نے پیغام دیا کہ میں ٹکٹ دیتا ہوں فروخت نہیں کرتا،ورلڈکپ جیت کر بھارت کو اتنا حوصلہ دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر لے ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیاہے ،گیس،بجلی ،تیل   اور ہرشے مہنگی  ہوگئی ہے ،نوازشریف  نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی،نوازشریف  3سالوں میں 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کوزیروپرلے آیاتھا ۔

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll