خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان فوری طور پر افغانستان روانہ کریں


خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان کے صوبہ کنڑ میں آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن نے اس حوالے سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو اسلامی اور اخلاقی فریضہ سمجھا جاتا ہے۔ اراکین اسمبلی نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
مزید کہا گیا کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا گیا کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان فوری طور پر افغانستان روانہ کریں۔
یاد رہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات آنے والے 6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 800 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- 6 hours ago

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 6 hours ago

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 7 hours ago

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
- 4 hours ago

سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کے خلاف بیٹنگ جاری، 51 رنز پر ایک وکٹ نقصان
- 4 hours ago

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
- 4 hours ago
بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
- 4 hours ago

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 7 hours ago

کالا باغ ڈیم مستقبل کے لیے ضروری ہے، سب کو آگے بڑھنا ہوگا: علی امین گنڈاپور
- 4 hours ago

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 7 hours ago

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 6 hours ago

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 7 hours ago