سیلاب سے نمٹنے میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شدید تباہی دیکھنے میں آئی ہے، اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم قابل ذکر محنت کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ انہوں نے وہاں موجود کسانوں اور متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، کیونکہ اکیلی صوبائی حکومت کے لیے اتنی بڑی قدرتی آفت سے نمٹنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کے کسانوں کو ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث پنجاب کا زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، اور پارٹی کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ملک میں "زرعی ایمرجنسی" نافذ کی جائے، کسانوں کو بیج اور کھاد کی مد میں فوری ریلیف دیا جائے، اور متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مودی سرکار نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو ماننے سے انکار کیا ہے۔ اس مرتبہ بھارت نے معاہدے کے تحت پاکستان کے ساتھ پانی کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا، جو کہ ایک سنگین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مجبور کریں گے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے، کیونکہ پانی کے ذریعے کی جانے والی یہ دہشت گردی دراصل پاکستانی عوام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کو تسلیم نہیں کرتا، تو اسے ہمارے دریا واپس کرنے ہوں گے۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 7 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 7 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- ایک دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- ایک دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- ایک دن قبل









