ڈونلڈ ٹرمپ نےباضابطہ طور پر امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر کےمحکمہ جنگ رکھ دیا
محکمہ جنگ کے نام کی یہ تبدیلی دنیا کو ایک واضح اور طاقتور پیغام دے گی کہ امریکا کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے، امریکی صدر


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک اہم حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے "ڈپارٹمنٹ آف وار" (محکمہ جنگ) رکھ دیا۔
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے۔ ان کے بقول، "محکمہ جنگ کے نام کی یہ تبدیلی دنیا کو ایک واضح اور طاقتور پیغام دے گی کہ امریکا کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے۔" موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر یہ نیا نام زیادہ موزوں ہے محکمہ جنگ دنیا کو امریکی قوت کا پیغام دے گا۔
اس موقع پر پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔ نام کی تبدیلی کے بعد وہ اب باضابطہ طور پر سیکرٹری آف وار (وزیرِ جنگ) کہلائیں گے۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے معاہدہ زیر غور ہے ہم نے 7 جنگیں رکوائیں ، یوکرین روس جنگ رکوانا تھوڑا مشکل ہے لیکن ہم متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے مسئلے میں رکاوٹ رویہ ہے۔ یوکرین کو سیکیورٹی ضمانت دینے پر کام کر رہے ہیں۔
محکمہ دفاع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں بھی محکمہ دفاع کو محکمہ جنگ ہی کہا جاتا تھا اور اب بھی وقت آگیا ہے کہ چیزوں کو اصل نام سے پکارا جائے۔
غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نے 20 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور حال ہی میں کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ کچھ یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں، امید ہے کہ یہ خبر غلط ہو۔
صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے، بھارت کے مسلسل روسی تیل خریدنے پر ٹیرف دگنا کردیا ہے اور بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 14 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 15 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 10 گھنٹے قبل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- 15 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 9 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 14 گھنٹے قبل












