اس پروگرام کو عالمی ترقی کے مقاصد کے تحت شروع کیا گیا ہے اورکامیاب طالب علموں کو ٹاپ برطانوی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے


اسلام آباد: بیرون ملک سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) کی جانب سے کامن ویلتھ اسکالر شپس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کامن ویلتھ اسکالر شپ کیا ہے؟
خیال رہے کہ کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ کے زیر انتظام ہر سال دولت مشترکہ کے ممالک کے لیئے اسکالرشپ کا اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ دولت مشترکہ کے متام ممالک بشمول پاکستان کے لیئے ہوتا ہے۔ اس کے تحت کامن ویلتھ کے رکن ممالک جس میں پاکستان بھی شامل ہے مکمل تعلیمی اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں۔
کامن ویلتھ اسکالرشپ کے تحت ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے لیئے مکمل اسکالر شپ دیئے جاتے ہیں۔ جس میں کامیاب طالب علم کے تقریبا تعلیم کے تمام ہی اخراجات شامل ہوتے ہیں۔ اس میں تقریبا ہر شعبے میں داخلہ دیا جاتا ہے ماسوائے ایم بی اے کے۔
اس پروگرام کو بین الاقوامی ترقی کے مقاصد کے تحت شروع کیا گیا ہے اورکامیاب طالب علموں کو برطانیہ کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
اپلائی کرنے کا طریقہ کار :
اس اسکالر شپ میں اپلائی کرنے کے خواہش مند ایچ ای سی کے آنلائن پورٹل پر جا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں جس کے بعد تمام درخواست گزاروں کو ایچ ای سی کی جانب سے کنڈکٹ کیا جانے والا ٹیسٹ HAT پاس کرنا ہو گا۔
متعلقہ تاریخیں:
اسکالر شپ میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 20ستمبر ہے جبکہ ایچ ای سی کی جانب سے لیا جانے والا HAT ٹیسٹ 12 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے گالف اسٹار عمر خالد حسین نے امریکہ میں گالف ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان کےوزیر خارجہ و نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- 3 گھنٹے قبل

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل

ڈبلیو ایچ او کی طالبان سے افغان خواتین امدادی کارکنوں پر پابندیاں ختم کرنے کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا
- 4 گھنٹے قبل
_2025_04_24_12_11_40_53488236.jpg&w=3840&q=75)
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال
- 2 گھنٹے قبل