Advertisement

پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

اس سے قبل گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے مابین ٹرائی سیریزکا اعلان کیا گیا تھا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر ستمبر 8 2025، 4:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

کرکٹ بورڈ کے مطابق دو ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے مابین ٹرائی سیریزکا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا،پی سی بی کے مطابق یہ ٹرائی سیریز 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں ہو گی۔

پی سی بی کا افغانستان اور سری لنکا کیساتھ 3 ملکی ٹی 20 سیریز کا اعلان

شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ ہوگا۔

جبکہ ٹرائی سیریز کے بقیہ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، فائنل میچ 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

 واضح رہے کہ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے  سیریز کھیلے گا۔

Advertisement