بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کو قومی سطح پر فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کرنی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل متاثرین کی بحالی کے لیے استعمال کیے جا سکیں


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کے بجلی کے بل فوری طور پر معاف کیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ زراعت کی بحالی کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
مظفرگڑھ کے علاقے ٹھٹھہ سیال میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صرف بل معافی کافی نہیں، بلکہ حکومت کو فوری طور پر بیج اور کھاد کی فراہمی بھی یقینی بنانی چاہیے تاکہ کسان دوبارہ کھیتوں میں کام شروع کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاست یا پوائنٹ اسکورنگ کا موقع نہیں، بلکہ تمام جماعتوں کو متاثرہ افراد کی مدد کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ "جب کوئی آفت آتی ہے تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ متاثرہ فرد کا تعلق کس پارٹی یا علاقے سے ہے؛ ہماری اولین ترجیح انسانیت ہونی چاہیے،" بلاول بھٹو نے زور دیا۔
پیپلز پارٹی چیئرمین نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو قومی سطح پر فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کرنی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل متاثرین کی بحالی کے لیے استعمال کیے جا سکیں۔
انہوں نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وفاق اور صوبے مل کر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ امداد براہ راست مستحقین تک پہنچے۔
اس موقع پر انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کو سب سے مؤثر طریقہ قرار دیا جس کے ذریعے شفاف انداز میں متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچائی جا سکتی ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل


