سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر
پاکستان کا سمندر معدنیات، گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اور اس شعبے پر کام کے لیے پاکستان نیوی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے


پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل فواد امین بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بلیو اکانومی (سمندری معیشت) کا ایک بڑا خزانہ موجود ہے، جسے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت بروئے کار لا کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سمندر معدنیات، گیس اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، اور اس شعبے پر کام کے لیے پاکستان نیوی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے بتایا کہ پاکستان نیوی نے چین کے تعاون سے سمندر کی تہہ میں سروے کرایا، جس کے نتائج میں گیس کے وسیع ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا:
"اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کریں، اور ان کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ استعمال کر کے ان وسائل سے فائدہ اٹھایا جائے۔"
ففتھ جنریشن وار اور معیشت
ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، دشمن عناصر ففتھ جنریشن وار کے ذریعے حالات خراب کر کے سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کر دیتے ہیں۔
تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اب ایس آئی ایف سی (Special Investment Facilitation Council)، فوجی قیادت اور سیاسی قیادت کے اشتراک سے ایک مضبوط دفاعی حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، جو نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرے گی بلکہ پاکستان کو مضبوط معیشت کی طرف بھی لے جائے گی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

