بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں
100 سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری


بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا، 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، دریائے چناب نے ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں تباہی مچادی، 100 سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔
متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے، سیلابی پانی شہر کے بند تک پہنچ گیا جس کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، شہر کو بچانے کیلئے وہاڑی پل بند کو توڑ دیا گیا، آئندہ 12 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے، مساجد میں اعلانات کئے گئے شہری علاقہ فوری خالی کردیں۔
دریائے چناب کے منہ زور ریلوں سے لیاقت پور میں بھی 35 دیہات ڈوب گئے، جلال پور پیر والا میں تیز بارش ہوئی، سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، عارف والا دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار رہی۔
ٹبی لال بیگ کے قریب سیلاب متاثرین نے سڑک پر کٹ لگا دیا، ریلا تیزی سے عارف والا بہاولنگر روڈ کی طرف بڑھنے لگا، جلالپور پیر والا کے قریب سیلابی پانی میں 4 افراد ڈوب گئے، 16 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ڈوبنے والے دیگر دو کی تلاش جاری رہی، ترنڈہ محمد پناہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹ گئی، 2 خواتین دم توڑ گئیں، 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔
ملتان کے قریب ایک اور بند توڑ نے کا فیصلہ کرلیا گیا، شیر شاہ پل کو بچانے کیلئےبند پر شگاف ڈالا جائےگا، شیر شاہ بند توڑنے کے اعلانات کردیئے گئے۔ اعلانات کے بعد بڑی تعداد میں مقامی آبادی خطرے میں پڑ گئی ،علاقہ مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی گئی ۔
لڈن میں سیلاب کی تباہ کاریاں شدت اختیار کر گئیں۔ یونین کونسل داد کمیرا کے 17 دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے۔۔لکھا سلدیرا، میاں پور، آڑی والا، میرو بلوچ، بھنڈی جتیرا، جتیرا نوبرآمد پانی کی لپیٹ میں آگئے۔
قبولہ شریف میں متعدد بستیاں زیر آب دریائےستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث،قبولہ شریف کے قریب تین لاکھ سے زائد کیوسک کا سلابی ریلہ گزر رہا ہے ، متعدد بستیاں زیر آب آگئیں ۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

