وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم، سیاحت، سکیورٹی اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،ترجمان


اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے ہم منصب مرات نورتیو سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں ہوئی، ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی روابط بڑھانے اور خطے میں رابطوں میں اضافے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اور قازقستان نے باہمی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، خطے میں روابط بڑھانے اور نومبر 2025ء میں قازق صدر کے متوقع دورۂ پاکستان سے قبل قریبی تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی مشترکہ صدارت سینیٹر اسحاق ڈار اور مرات نورتیو نے کی،مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم، ثقافت، سیاحت، سکیورٹی اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیو 2 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، ایڈیشنل سیکرٹری مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی اور دیگر سینیئر حکومتی عہدیداران نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
مرات نرتلیو کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

غزہ اور فلسطین جیسے نازک مسئلے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟اسدقیصر
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟
- 3 گھنٹے قبل

غزہ کی جانب ایک اور امدادی فلوٹیلا روانہ، اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے،اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

زمبابوے اورنمیبیا نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب :حالیہ سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
- 3 گھنٹے قبل

چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرچ بشپ مقرر
- 14 منٹ قبل

چینی جنگی طیارے جے۔35 نے اہم عسکری سنگ میل عبور کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کے ہاتھوں شکست خوردہ انڈین ائیر چیف کا پاکستان کے طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
- 40 منٹ قبل

میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگااسکے خلاف کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
- 3 گھنٹے قبل