رانا ثنا اللہ کی جیت کے بعد ن لیگ کی سینیٹ میں 21 نشستیں ہوگئیں، پیپلز پارٹی کی 26 اور پی ٹی آئی کی 21 نشستیں ہیں۔


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب میں رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔
انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہوا،جس میں مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے رانا ثناء اللہ امیدوار تھے جبکہ اپوزیشن نے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو نامزد کیا تھا۔
سینیٹ میں نئی پارٹی پوزیشن
رانا ثنا اللہ کی جیت کے بعد ن لیگ کی سینیٹ میں 21 نشستیں ہوگئیں، پیپلز پارٹی کی 26 اور پی ٹی آئی کی 21 نشستیں ہیں۔
اسی طرح جے یو آئی ف 7، بلوچستان عوامی پارٹی 4، اے این پی کی 3، ق لیگ، نیشنل پارٹی، ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست اور سینیٹ میں 6 آزاد اراکین ہیں۔
جبکہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر انتخابی شیڈول جاری ہونا باقی ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

