آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
ایپل اپنے آئی فون ایسے وقت میں لانچ کر رہا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے درآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کیے ہیں۔


ویب ڈیسک: ایپل منگل کو اپنے نئے آئی فون ماڈلز کی نقاب کشائی کرنے جا رہا ہے،ایسے وقت میں جب عالمی تجارتی جنگ نے کمپنی کے سالانہ ایونٹ کو تجسس کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں سے بھی گھیر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل اپنے آئی فون ایسے وقت میں لانچ کر رہا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے درآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کیے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں کا مقصد امریکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے، تاہم ایپل کے سی ای او ٹم کُک اس دباؤ کو متوازن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر ایپل اپنے 2007 سے چلے آرہے نام رکھنے کے طریقے پر قائم رہا تو نئے ماڈلز کو ”آئی فون 17“ کہا جائے گا، تاہم کمپنی نے حال ہی میں اپنے آئی او ایس سسٹم کے نام میں تبدیلی کی ہے۔
اس سے قبل جون میں ڈویلپرز کانفرنس کے دوران ایپل نے اعلان کیا تھا کہ نیا آپریٹنگ سسٹم ”iOS 26“ کہلائے گا، جو کہ آنے والے سال کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔
امریکی دباؤ کے باوجود اب نئے آئی فونز اب بھی چین اور بھارت میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور کامرس سیکریٹری ہاورڈ لیٹنِک بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ آئی فونز کو امریکہ میں تیار کیا جائے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں اور اس سے قیمتیں دو یا تین گنا تک بڑھ سکتی ہیں۔
ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا، جسے بعد میں بڑھا کر 600 ارب ڈالر کر دیا گیا۔ انہوں نے ٹرمپ کو خود کی ایک مجسمہ بھی تحفے میں دیا، جو 24 قیراط سونے کی بنیاد پر کھڑا تھا۔
ان اقدامات کی وجہ سے ایپل کو سخت ترین ٹیرف سے بچا لیا گیا، لیکن اب بھی امریکہ میں درآمد ہونے والے آئی فونز پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بار ایپل ممکنہ طور پر پانچ سال میں پہلی بار قیمتیں بڑھا سکتا ہے تاکہ اپنے منافع کے مارجن کو محفوظ رکھ سکے۔ 2020 سے اب تک کمپنی نے بنیادی آئی فون کی قیمت $800 رکھی ہے اور سب سے مہنگا ماڈل $1,200 کا ہے، لیکن اب امکان ہے کہ نئے ماڈلز کی قیمتیں $50 سے $100 تک بڑھ سکتی ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آ رہا ہے جب گوگل نے اپنے حالیہ پکسل اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔
نئے فیچرز اور ڈیزائن :
آئی فون میں کسی انقلابی فیچر کی توقع نہیں کی جا رہی، تاہم کیمرہ اور بیٹری کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔ معمولی ڈیزائن تبدیلی کے علاوہ، سب سے نمایاں اضافہ ایک بالکل نیا، پتلا ماڈل ہو سکتا ہے جسے ‘iPhone Air’ کہا جا رہا ہے۔ ایپل اس نام کو پہلے ہی میک اور آئی پیڈ ڈیوائسز کے لیے استعمال کر چکا ہے۔
مصنوعی ذہانت میں کمی، ایپل کے لیے چیلنج؟
ایپل کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سست رفتاری پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ فورسٹر ریسرچ کے تجزیہ کار تھامس ہیسن کا کہنا ہے کہ ایپل ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، اور 2026 اور 2027 اس کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن سال ثابت ہوں گے۔

ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے،اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگااسکے خلاف کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
- 44 منٹ قبل

غزہ کا 20 نکاتی منصوبہ: ٹرمپ اگر دو ریاستی حل کی طرف جاتے ہیں تو روس حمایت کرے گا، پیوٹن
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیسز رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

تابش ہاشمی اپنی کامیڈی اور مزاحیہ میزبانی کے بعد بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج ، اجلاس سے واک آؤٹ
- 3 گھنٹے قبل

زمبابوے اورنمیبیا نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان قونصلیٹ دبئی کا یو اے ای میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کیلئے اہم پیغام
- 2 گھنٹے قبل