اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، سعودی ولی عہد
مملکت قطر کے ہر اقدام میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، محمد بن سلمان


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
مجلس شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت قطر کے ہر اقدام میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ غزہ فلسطینی زمین ہے اور کوئی بھی طاقت فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچے جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
قطر کے وزیراعظم نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ادھر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں خلیل الحیا کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تاہم حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 19 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 20 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)


